جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

تائیوان میں 6.4 شدت کا زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی زللزہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی میں 7.3 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالکومت تائی پے میں بھی محسوس کیے گئے لیکن زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ جزیرہ سونامی کی وارننگ جاری نہیں کرتا جب تک کہ زلزلہ 7.0 کی شدت سے زیادہ طاقتور نہ ہو۔

ابتدائی زلزلے کے بعد ایجنسی کی طرف سے کم شدت کے کئی چھوٹے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیال رہے کہ تائیوان بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر” پر واقع ہ، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں اور اکثر زلزلے کی سرگرمیوں کا تجربہ کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں