تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

انگلش فاسٹ بولر نے کیمرے پر غصہ نکال دیا

سڈنی: ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ غصے میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کیمرے پر ہی غصہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بگی کیم کی وجہ سے براڈ کا دھیان بھٹکا تو رک کر چیختے ہوئے بولے روبوٹ چلانا بند کرو۔ اسٹیورٹ براڈ کی آواز اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز براڈ مچل اسٹارک کو بولنگ کررہے تھے براڈ مایوسی میں ’روبوٹ حرکت دینا بند کرو‘ کا نعرہ لگانے سے پہلے بولنگ کریز سے کچھ ہی فاصلے پر رک گئے۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ اس کا کیا مطلب ہے لیکن کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک ٹویٹ میں واضح کیا گیا کہ یہ فاکس کرکٹ کا روور تھا جس نے براڈ کو ناراض کیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ بولنگ کرواتے وقت روبوٹ کیمرا نے بظاہر براڈ کا دھیان بٹا دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -