جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارت: امتحانی سینٹر پہنچنے کے لئے طالبات کا انوکھا اقدام ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت: ٹریفک جام میں پھنسی طالبات نے امتحانی مرکز تک پہنچنے کے لئے ایسا قدم اٹھایا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے شہر کیمور میں طالبات نے اپنے امتحانی سینٹر تک پہنچنے کے لئے دو کلومیٹر دوڑ لگائی، طالبات کی نیشنل ہائی وے پر دوڑنے کی ویڈیو تیزی سے سوشل وائرل ہونے پر اعلیٰ حکام بھی جاگ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑکیاں اپنے والدین کے ہمراہ امتحانی مراکز کے لئے نکلیں تو کیمور میں شدید ٹریفک جام میں پھنس گئیں، کافی دیر تک کوئی شنوائی نہ ہوئی تو طالبات نے اپنی گاڑیوں کو بیچ سڑک پر چھوڑ کر امتحانی مراکز کی جانب دوڑ لگادی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی درخت سے سیکڑوں قسم کے آم، بھارتی بزرگ نے سب کو حیران کر دیا

رپورٹ کے مطابق مرکزی شاہراہ سے متاثرہ طالبات کا امتحانی سینٹر دو کلومیٹر دور تھا انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، اپنا ایڈمٹ کارڈ اور کیلکولیٹر ہاتھ میں تھامے دوڑنے لگیں کیونکہ مقررہ وقت تک نہ پہنچنے پر انہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجن بھر طالبات کیمور کی نیشنل ہائی وے پر ڈوری چلی جارہی ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی شدید ردعمل دیکھا گیااور صارفین نے مقامی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ کئی افراد نے طالبات کے اس طرز عمل کو سراہا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر مقامی حکومت بھی حرکت میں آئی اور انہوں نے ایک ہفتے سے ہونے والے ٹریفک جام پر متعلقہ افراد کی سخت سرزنش کی اور معاملہ حل کرالیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں