بھارت میں اسکول میں تقریر سے چند منٹ قبل کمسن طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے راجکوٹ ضلع میں طالب علم کو تقریر کرنا تھی لیکن 15 منٹ قبل ہی اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
بچے کا نام دیوانش وینکو بھائی بھیانی بتایا گیا ہے اور وہ دسویں جماعت کا طالب علم تھا اور اس کی عمر 15 سال تھی۔
دیوانش سوامی نارائن گروکل اسکول میں زیر تعلیم تھا، بچے کی اچانک موت پر گھر والے شدت غم سے نڈھال ہوگئے، اسکول انتظامیہ بھی بچے کی اچانک موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 15 سالہ دیوانش والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔
تقریری مقابلے میں بچوں کو (استاد) سبجیکٹ پر تقریر کرنی تھی۔ دیوانش بھی اس موضوع پر تقریر دینے والا تھا۔
اسٹیج پر تقریر کرنے سے پہلے ہی اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اسے نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔