جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت میں خواتین پر ہونے والے ظلم و زیادتیوں کے باعث خودکشی کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے نارائن کھیڑٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگ لگادی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی شناخت مادھوری کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں بھارت میں حیدرآباد کے فلم نگر کے علاقے میں 23 سالہ کشمیری خاتون، بینک آف امریکہ کی ملازم، ارم نبی ڈارنے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ارم نبی ڈارجموں کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ملاپورہ گاؤں کی رہائشی تھیں اور کچھ عرصے سے حیدرآباد میں ملازمت کے سلسلے رہائش پذیر تھیں۔

جنوری میں ارم نبی ڈار اپنے کام کے باعث حیدرآباد منتقل ہوئی تھیں اور تولی چوکی کے علاقے میں ایک فلیٹ میں رہ رہیں تھیں، اُن کے ساتھ ایک قریبی رشتہ دار عبدالمغنی بھی مقیم تھا۔

رپورٹس کے مطابق ارم کا جموں و کشمیر کے ایک نوجوان کے ساتھ گہرا تعلق تھا، اکثر ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اس سے بات کیا کرتی تھی، دونوں کے درمیان کسی بات پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے، جس کے باعث ارم ڈپریشن کا شکار تھی۔

نوجوان کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر ارم نے اپنے کمرے میں مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا، اگلے دن جب ارم دفتر کے کام کے لیے لاگ ان نہیں ہوئیں تو اُن کے منیجر نے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر موبائل بند تھا۔

شادی شدہ شخص نے اپنی دوست کو قتل کرکے لاش دفن کردی

بینک منیجر نے ارم کے رشتہ دار عبدالمغنی کو اس حوالے سے اطلاع دی جس نے فوراً اپارٹمنٹ جا کر کمرے میں دیکھا تو ارم لاش کمرے میں موجود تھی، فوری طور پر فلم نگر پولیس کو اطلاع دی گئی اور 108 ایمبولینس کو طلب کیا گیا۔ طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر ارم کو مردہ قرار دے دیا۔ فلم نگر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں