وشاکھاپٹنم: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ریلوے اسٹیشن پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، جب ایک طالبہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گئی۔
اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں لڑکی کو ریل اور پلیٹ فارم کے درمیان بری طرح پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور اہل کار اسے نجات دلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
یہ واقعہ شہر وشاکھاپٹنم کے ڈوواڈا اسٹیشن پر پیش آیا، جب گنٹور رائے گڑھ ٹرین سے اترنے والی ایک طالبہ کا پیر پھسل گیا اور وہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گئی۔
A student was slipped while deboarding Guntur-Raigad express train and got #Stuck in between the train and the platform, at #Duvvada rly stn. Appreciable job by #RailwayPolice , rescued the girl safely and shifted to the nearby hospital.#Visakhapatnam #AndhraPradesh #Vizag pic.twitter.com/wezF8Eb6wl
— Surya Reddy (@jsuryareddy) December 7, 2022
اہل کاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرین روک دی، جس سے لڑکی ایک خوف ناک انجام سے بال بال بچ گئی۔
لڑکی کافی دیر تک پھنسی رہی، اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شدید تکلیف میں تھی، تاہم اہل کار اسے تسلی دیتے رہے، بعد ازاں اسے پلیٹ فارم سے نکال لیا گیا اور فوری پر اسپتال منتقل کر دیا۔