بھارت کی ریاست تلنگانہ میں امتحان میں 1 منٹ کی تاخیر کے باعث شرکت کی اجازت نہ دینے کے قانون نے نوجوان طالب علم کی جان لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع عادل آباد میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں جہاں ایک نوجوان طالب علم 1 منٹ کی تاخیر سے امتحانی مرکز پہنچا لیکن اسے شرکت کی اجازت نہ دی گئی۔
اساتذہ کی جانب سے گھر بھیجنے پر افسردہ نوجوان نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ ٹیکم شیوکمار طالب علم نے ڈیم میں چھلانگ لگا کر جان دی۔
- Advertisement -
خودکشی کرنے سے قبل ٹیکم شیوکمار نے والدین کے نام خط لکھا کہ مجھے 1 منٹ کی تاخیر پر امتحان میں شرکت سے روکا گیا لہٰذا میں زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم اس سلسلے میں کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ نوجوان کی لاش ڈیم سے برآمد کر کے اسپتال منتقل کر دی گئی۔