پیر, اکتوبر 14, 2024
اشتہار

معذور ہم جماعت کیلئے اسکول کے بچوں کی بے مثال رحمدلی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول کے چھوٹے بچوں نے جسمانی طور پر معذور اپنے ہم جماعت کے لیے رحمدلی کا بے مثال مظاہرہ کیا جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے ایک ویڈیو وائرل ہوہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے طلبا دوپہر کے کھانے کے بعد جسمانی طور پر معذور اپنے ہم جماعت کی بہت پیار بھرے طریقے سے مدد کررہے ہیں، بچوں کی بے لوث ہمدردی نے دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لےلیا۔

کہتے ہیں کہ ’ہمدردی محبت کی سب سے بڑی شکل ہے‘ اور وائرل ویڈیو میں بچوں نے اسی سچائی کو بڑی خوبصورتی سے سمجھایا جس نے انٹرنیٹ پر اکچر لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ہے۔

- Advertisement -

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس دل کو چھونے والی ویڈیو میں اسکول کے طلبا کا گروپ جسمانی طور پر معذور اپنے ہم جماعت کی بے لوث مدد کررہا ہے۔

کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معذور طالبعلم وہیل چیئر پر بیٹھا ہے جبکہ ایک طالبعلم اپنے معذور دوست کے چہرے اور منہ کو نرمی سے پانی سے دھورہا ہے۔

بچہ جب اپنے دوست کا چہرہ صاف کرتا ہے تو ایک اور طالب علم قریب جو صبر انتظار کر رہا ہے وہ اپنے معذور ہم جماعت کی وہیل چیئر کو واپس کلاس روم کی طرف لے جاتا ہے جکبہ وہ اپنے دوست کے آرام کو بھی یقینی بناتا نظر آیا۔

کلپ میں ان کے آس پاس، دوسرے طالب علم ہنستے اور کھیلتے نظر آتے ہیں، اس ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’سچی دوستی ایسی ہی ہوتی ہے! ہمیں اپنے اسکولوں میں اس کی مزید ضرورت ہے‘۔

ایک اور شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بچے ہیرو ہیں! ان کے اعمال بہت سے لوگوں کو متاثر کریں گے‘، ایک صارف نے لکھا ’یہ دیکھ کر میرا دل پگھل گیا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں