اشتہار

سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں کے طلبا کا پاکستان آرمی کے ساتھ ایک دن

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں کے طلبا کا پاکستان آرمی کے ساتھ ایک دن گزارا ، دورہ کرنے والے طلبا نے پاکستان گیلری سمیت دیگراہم شعبوں کا دورہ بھی کیا اور فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے سیالکوٹ کینٹ میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا ، اس موقع پر تقریب میں 7 تعلیمی اداروں کے 470 طلبا اور 31 فیکلٹی ممبران شریک تھے، جنہوں نے یادگار شہدا پر قومی پرچم لہرایا۔

یادگارشہدا پر تقریب میں شریک ہر تعلیمی ادارے کے سربراہ کی جانب پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور طلبا نے پھول رکھے۔

- Advertisement -

اس موقع پر پاکستان آرمی کی جانب طلبا کیلئےبینڈکامظاہرہ بھی پیش کیاگیا جبکہ سیالکوٹ کینٹ کا دورہ کرنے والے طلبا نے پاکستان گیلری سمیت دیگر اہم شعبوں کادورہ بھی کیا جبکہ طلبا نے اس موقع پر فائرنگ کامظاہرہ بھی دیکھا۔

سیالکوٹ کینٹ میں لگائی گئی فوجی سازووسامان کی نمائش کےمختلف اسٹائلز کا بھی طلبا نے دورہ کیا ، تقریب کے آخرمیں دورےکرنےوالےطلبامیں سوئینرزبھی تقسیم کئے گئے۔

طلبا نے اپنے اس دورے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے اسے یادگار اور معلوماتی قراردیا، طالب علم نے کہا کہ یہاں آنا میرے لئےبہت اچھاتجربہ رہا، میں پاکستان آرمی کواتنی شاندار تقریب منعقدکرانےپرمبارکبادپیش کرتاہوں۔

ایک اور طالب علم کا کہنا تھا کہ میں پاکستان آرمی کےان شہداکوسلام پیش کرتاہوں جنہوں نے ہمارے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی، میں پاکستان آرمی کی اس لحاظ سےتعریف کروں گی کہ وہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتی ہے، پاکستان آرمی راتوں کو جاگ کرہماری حفاظت کرتی ہے، نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کریں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں