جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ٹلہ فائر رینج میں طلبہ کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : طلبہ نے ٹلہ فائر رینج میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا ، اس دوران طلبہ کو ٹینکوں اور مختلف ہتھیاروں کی خصوصیات اور استعمال کے بارے میں آگاہی کی فراہمی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جناح بوائز اور اے پی ایس کے 230 طلباء و طالبات نے اساتذہ سمیت ٹلہ فائر رینج کا دورہ کیا ،اس دوران طلبہ کو ٹینکوں اور مختلف ہتھیاروں کی خصوصیات اور استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

طلبہ نے اے پی سی اور ٹینک پر فن رائیڈ بھی لی اور ٹریننگ سٹاف کے زیر نگرانی ہتھیاروں کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی سمجھا، بچوں نے مختلف ہتھیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد نے نوجوانوں کی موثر آگاہی اور تربیت کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عسکری زندگی کو سمجھنے کا زبردست موقع فراہم کرنے پر پاک فوج سے اظہار تشکر و محبت کیا۔

آخر میں طلبہ نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر فضا میں پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں