The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں 5 پرچوں میں فیل طلبا کو بھی پروموٹ کیا گیا: سعیدغنی

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں 5 پرچوں میں فیل طلبا کو بھی پروموٹ کیا گیا، طالب علموں کو سندھ میں 3 فیصد اضافی مارکس دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ طلبا کو پروموٹ کرنے سے متعلق بہت کام کیا گیا، دوسری جانب اکثریت کا یہی فیصلہ ہے کہ اسکول کھل جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ 28ستمبر سے تمام کلاسوں میں تدریسی عمل شروع ہوجائے گا، والدین ایس اوپیز پر عمل درآمد کرائیں، تقریباً6 ماہ سے اسکول بند تھے۔

علاوہ ازیں سعید غنی ملیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے پر گئے، صوبائی وزیر نے اسکول کے منتظمین کوایس اوپیز کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

سعید غنی کی تعلیمی اداروں کو وارننگ

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 28ستمبر سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، ایک کلاس میں بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ ہر ممکن یقینی بنایا جائے، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لیا جائے۔

وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں