ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ساڑھے 12 ارب روپے کے زون ڈویلپمنٹ معاہدے پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی اور نیشنل ریڈیواینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے درمیان ساڑھے 12ارب روپے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی اور نیشنل ریڈیواینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے درمیان معاہدہ ہوگیا، ساڑھے 12ارب روپے کے زون ڈویلپمنٹ معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

اسلام آباد میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ہیڈکوارٹرزمیں باضابطہ دستخطی تقریب کا انعقاد ہوا،ہری پورمیں نیشنل ریڈیواینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی آپریشنل سہولت اعلیٰ معیارکی حامل ہیں۔

- Advertisement -

ایس آئی ایف سی کی اسٹرٹیجک مددسےاہم منصوبے کی پیشرفت میں تیزی آئی، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ملکی اقتصادی حکمت عملی کا مرکزی ستون ہے۔

نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز، بائیو میڈیکل ٹیکنالوجیز، ایگری ٹیک، روبوٹکس، پاور اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے انٹرنیٹ آف تھنگز کے حل کی ہائی ٹیک پیداوار کے لیے سہولت پیش کرتا ہے۔

جس نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی نے جدید ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام کی ترقی کی رہنمائی کے لیے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سہولت کی باضابطہ تصدیق کی اور اسے مقامی اختراعات، برآمدات میں اضافے، درآمدی متبادل اور ملازمتوں کی تخلیق کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔

تقریب کامقصد بنیادی اتحاد قائم کیا جائے جوبڑھتی ہوئی قومی ٹیکنالوجی کی صنعت میں ترقی کو تیز کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے۔

ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کیلئے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے پاکستان میں علمی ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے اہم مالی، تکنیکی اور فکری سرمائے کی آمد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سرکاری اور نجی دونوں اداروں کے لیے 10 سال کے لیے مالی مراعات کی توسیع کی ہے۔

نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ساتھ مل کر، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی پاکستان کے ہائی ٹیک پروڈکشن سیکٹر کو نئی شکل دینے اور اس میں تیزی لانے اور علاقائی اور عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے لیے تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ معاہدہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور پاکستان میں تیار کردہ مقامی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ساتھ اس میں تیزی لانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے ثابت قدم عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں