اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

انڈونیشیا صدارتی انتخابات، سوبیانتو نے جیت کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، 93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے، جبکہ سوبیانتو کی جانب سے جیت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں 78 سے 93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پرابوو سوبیانتو کو 58 فیصد ووٹوں کے ساتھ مخالف امیدوار پر برتری حاصل ہوگئی ہے، جس کے بعد سابق فوجی کمانڈر اور وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو کی جانب سے جیت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ابوو سوبیانتو نے ایک مقامی اسٹیڈیم میں جمع اپنے حامیوں کے سامنے انتخابات میں کامیابی کا اعلان کیا، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ان کی یہ فتح تمام انڈونیشینز کی فتح ہے، ہم انڈونیشیا کے سب سے قابل بیٹوں اور بیٹیوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔

صدارتی دوڑ میں شامل دو سابق صوبائی گورنروں انیس باسویدان اور گنجر پرانوو کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

جیت کے جشن میں نکالی گئی ریلی پر فائرنگ، متعدد زخمی

واضح رہے کہ مخالف امیدواروں انیس بسویدان نے 25 فیصد اور گانجر پرانوو نے 17 فیصد ووٹ حاصل کیے۔انتخابات کے سرکاری نتائج کے اعلان کی 20 مارچ تک توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں