تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

دنیا کے کامیاب ترین افراد نے تقدیر بدلنے کا فارمولا بتا دیا

ایک دانا شخص‌ کا قول ہے،’’عام افراد اپنے معمولات زندگی پر مطمئن ہو جاتے ہیں، مگر جو خاص ہوتے ہیں، وہ کامیابی کی جستجو کرتے ہیں.‘‘

کامیابی کی جستجو نے آج مغرب میں‌ ایک صنعت کی شکل اختیار کر لی ہے، سیلف ہیلپ انڈسٹری میں سالانہ لاکھوں‌ کتابیں‌ شایع ہوتی ہیں، جو  ریکارڈ تعداد میں‌ فروخت ہوتی ہیں.

کامیابی کے موضوع پر آڈیو اور ویڈیو پروگرام اور سیمینارز کا سلسلہ بھی زوروں پر ہے، جن کے لیے کمپنیاں اور افراد بھاری فیس بہ خوشی ادا کرتے ہیں، یعنی آج کامیابی کی کنجی کی تلاش میں‌ ایک زمانہ سرگرداں ہے.

البتہ اگر کامیاب افراد کی زندگی پر نظر ڈالیں، تو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوتا ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں‌ کو مطالعے کی عادت کا مرہون منت قرار دیتے ہیں اور نوجوانوں‌ کو زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں.

[bs-quote quote=”آج کامیابی کی کنجی کی تلاش میں‌ ایک زمانہ سرگرداں ہے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

اس عہد کے ممتاز سرمایہ کار وارن بفٹ سے جب کامیابی کی کنجی کی بابت پوچھا گیا، تو انھوں نے اپنی لائبریری میں‌ لگے کتابوں کی ڈھیر کی سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا،’’روازنہ اپنے موضوع پر پانچ سو صفحات پڑھیں.‘‘

عام خیال ہے کہ 88 سالہ امریکی بزنس مین وارن بفٹ روزانہ چھ سو سے ایک ہزار صفحات تک پڑھتے ہیں.

یہ بالکل درست ہے کہ ہر شخص کے لیے اتنا مطالعہ کرنا ممکن نہیں، مصروفیات کا بھی بوجھ ہے، البتہ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ دنیا کے کامیاب ترین بزنس مین بے پناہ مصروفیات کے باوجود جم کر مطالعہ کرتے ہیں.

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سالانہ پچاس کتابیں‌ پڑھتے ہیں، یعنی ہفتے میں ایک کتاب.

فیس بک کے مارک زگربرگ نے 2015 میں یہ عہد کیا تھا کہ وہ دو ہفتے میں ایک کتاب لازمی ختم کریں گے، یعنی مہینے میں دو اور سال میں چوبیس کتب.

[bs-quote quote=”مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سالانہ پچاس کتابیں‌ پڑھتے ہیں، یعنی ہفتے میں ایک کتاب” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

امریکا کی معروف سیاہ فام ٹی وی میزبان، کاروباری شخصیت اوپرا ونفرے کتابوں کی رسیا ہیں، وہ نہ صرف خود باقاعدگی سے کتابیں پڑھتی ہیں، بلکہ اپنے مشہور زمانہ پروگرام The Oprah Winfrey Show میں ان کا تذکرہ بھی کرتی ہیں اور مصنفین کی تشہیر میں حصہ لیتی ہیں۔

تو اگر آپ بھی کامیابی کی تلاش میں ہیں، تو اپنے شعبے کی کتب کا رخ‌ کریں، ان ہی میں‌ وہ کنجی چھپی ہے، جو قسمت کا دروازہ کھول سکتی ہے.

Comments

- Advertisement -