تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

قطر میں ورلڈ کپ 2022 کی شاندار کامیابی، فیفا حکام نیا فیصلہ کرنے پر مجبور

قطر میں ورلڈ کپ 2022 کی شاندار مقبولیت کے بعد فیفا حکام 2026 ورلڈ کپ کے حوالے سے نیا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں جاری ورلڈ کپ میں چار ٹیموں پر مشتمل گروپ والے فارمیٹ کی کامیابی کے بعد گورننگ باڈی 2026 کے ورلڈ کپ کے فارمیٹ پر نظر ثانی کرے گی۔

قطر میں جاری ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں شریک تھیں جنہیں 4 ٹیموں پر مشتمل 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس میں ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ ورلڈ کپ میں یہ فارمیٹ 1998 سے چلا آرہا تھا۔

تاہم رواں ورلڈکپ اس فارمیٹ کا آخری ورلڈ کپ ہے کیوں کہ فیفا کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول 2026 کا فٹبال ورلڈ کپ سابقہ عالمی کپ کے ایونٹس سے زیادہ طویل ہوگا کیونکہ اس میں پہلی بار 32 کے بجائے ریکارڈ 48 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

فیفا نے ٹیموں میں اضافے کے بعد ہی 2026 کے ورلڈ کپ فارمیٹ کو تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلے ورلڈ کپ میں 16، سولہ ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

تاہم فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ میں 4 ٹیموں کے گروپ والے فارمیٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 2026 کا ورلڈ کپ بھی اسی فارمیٹ پر کرائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمعہ کو دوحہ میں فیفا کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فیفا کے صدر نے کہا کہ چار ٹیموں کا گروپ شاندار رہا ہے۔ آخری میچ کے آخری لمحات تک آپ کو معلوم نہیں تھا کہ کون آگے جائے گا جس وجہ سے ٹورنامنٹ میں دلچسپی پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اگلی میٹنگ میں ورلڈکپ 2026 کے فارمیٹ پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -