تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

ایس 500 دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ! امریکا کی مشکلات میں اضافہ

ماسکو : روس نے دنیا کے سب سے طاقتور فضائی دفاعی نظام ایس 500 کا کامیاب تجربہ کرکے امریکا کی نیندیں اڑا دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے دنیا کے سب سے طاقتور دفاعی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرکے اپنے روائتی حریف امریکا کو ایک مرتبہ پھر مشکل میں ڈال دیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایس -500 کے میزائل سسٹم نے کپسٹن یار رینج کی تربیتی مشق زون میں اپنی طرف بڑھتے انتہائی تیز رفتار بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنا کر فضا میں ہی ختم کردیا۔

وزارت دفاع کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ ایس 500 فضائی دفاعی نظام سے روس کی دفاعی طاقت کو مزید تقویت ملے گی اور روس کا دفاع بھی ناقابل تسخیر ہوگا کیوں کہ ایس 500 کا کوئی متبادل دنیا کے پاس موجود نہیں جو میزائلوں کو پوری بلندی اور رفتار سے روک سکے۔

Comments

- Advertisement -