اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‏’کامیاب گریجویٹس کو فُل لائسنس فوری جاری ہو گا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میڈیکل کمیشن نے نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن کے انعقاد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏کامیاب پاکستانی میڈیکل گریجویٹس کو فُل لائسنس فوری جاری ہو گا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن نے پہلی بار این ایل ای کا انعقاد کرایا ہے نیشنل لائسنسنگ ‏ایگزامینیشن کا انعقاد 5 شہروں اسلام آباد، لاہور،پشاور، کوئٹہ،کراچی میں ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل گریجویٹس کی رجسٹریشن این ایل ای پاس کرنےسےمشروط ہے این ایل ای پاس ‏شدہ میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کرسکیں گے این ای ای اسٹیپ ون میں1470امیدوارشریک ہوئے، ‏‏1164 فارن، 306 لوکل میڈیکل گریجویٹس شریک تھے اور 1160امیدوارکامیاب ہوئے۔

ترجمان کے مطابق کامیاب پاکستانی میڈیکل گریجویٹس کوفُل لائسنس فوری جاری ہوگا نیشنل لائسنسنگ ‏ایگزامینیشن کا انعقاد ہر سال 4بارہوگا اور شرکت نہ کرسکنےوالے 123امیدواروں سےدسمبرمیں امتحان لیا جائے گا ‏پاس شدہ لسٹ اےفارن گریجویٹس کواسٹیپ ٹو کلیئرنس پرلائسنس دیاجائے گا جب کہ پاس شدہ لسٹ بی،سی ‏فارن گریجویٹس کواسٹیپ ٹوپاس کرنےپرعبوری لائسنس جاری ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں