ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سوڈانی فوج نے دو سالہ جنگ کے بعد صدارتی محل پر دوبارہ قبضہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

خرطوم: سوڈان فوج نے نیم فوجی دستوں سے تقریباً دو سالہ جنگ کے بعد دارالحکومت خرطوم میں واقع صدارتی محل پر دوبارہ قبضہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں سوڈانی فوج کے اہلکاروں کو 21ویں رمضان المبارک کی تاریخ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کیپٹن کی وردی میں ملبوس ایک فوجی افسر نے ویڈیو میں تصدیق کی کہ فوج صدارتی محل کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈانی فوج نے جیاد شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

ویڈیوز میں صدارتی محل جزوی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار دکھائی دے رہا ہے جبکہ فوجی اہلکار اپنے جوتوں سے ٹوٹی ہوئی ٹائلوں کو کچل رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات خالد العیسر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ فوج نے صدارتی محل پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، آج پرچم بلند ہوا اور محل واپس مل گیا، فتح مکمل ہونے تک یہ سفر جاری رہے گا۔

صدارتی محل سوڈانی فوج کیلیے میدان جنگ میں ایک اور کامیابی کا نشان ہے جہاں حالیہ مہینوں میں آرمی چیف جنرل عبدالفتاح برہان کی قیادت میں مسلسل پیش قدمی کی۔

جنرل محمد ہمدان دگالو کے ماتحت حریف ریپڈ سپورٹ فورسز اپریل 2023 میں سوڈان کی جنگ شروع ہونے کے بعد دارالحکومت خرطوم سے بے دخل کر دی گئی۔

سوڈان کے کئی علاقے اب بھی ریپڈ سپورٹ فورسز اور اس کے اتحادیوں زیرِ قبضہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں