پیر, اکتوبر 14, 2024
اشتہار

سوڈانی فوج کا دارالحکومت میں حملہ، 23 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سوڈان کی فوج کے دارالحکومت میں بازار پر کیے گئے حملے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

رضاکاروں کے ایک مقامی نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ سوڈانی فوج نے دارالحکومت خرطوم کے ایک بازار پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سدرن بیلٹ ایمرجنسی روم نے اتوار کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 40 سے زیادہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بازار سوڈانی دارالحکومت کے ایک اہم کیمپ کے قریب ہے جہاں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) ایک خانہ جنگی میں فوج سے لڑ رہی ہے جس میں دسیوں ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خرطوم کے ارد گرد جمعے سے شدید لڑائی جاری ہے جس کا زیادہ تر حصہ RSF کے کنٹرول میں ہے، فوج نے شہر کے مرکز اور جنوب کو ہوا سے نشانہ بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں