تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سابق صدر پر کرپشن ثابت، قید کی سزا

خرطوم: سوڈان کی عدالت نے سابق صدر عمر البشیر کو کرپشن ثابت ہونے پر دو سال قید سزا سنادی جبکہ جج نے دوسرے مقدمے کا فیصلہ بھی جلدی جاری کرنے کا عندیہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کے سابق صدر کو کرپشن کے ایک مقدمے میں دو سال بحالی مرکز میں قید رکھنے کی سزا سنائی گئی، یہ اُن کے خلاف دائر مقدمات میں سے ایک کی سزا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمرالبشیر پر الزام تھا کہ انہیں امداد کے عوض کروڑوں ڈالر ملے البتہ انہوں نے ملنے والی رقم کا بیشتر حصہ غبن کی نظر کیا۔

سابق صدر کو روایتی لباس اور لوہے کے پنجرے میں عدالت لایا گیا جہاں جج الصادق عبدالرحمان نے فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمرالبشیر کو کرپشن کرنے اور غیرملکی کرنسی رکھنے کے جرم میں سزا دی گئی۔

مزید پڑھیں: سوڈان کے سابق صدر عمرالبشیر کی معزولی کے بعد 18 رکنی پہلی کابینہ کا اعلان

فیصلے میں لکھا گیا کہ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا دس سال بنتی ہے مگر عمر کو دیکھتے ہوئے انہیں بحالی مرکز میں قید کیا جائے گا۔ جج نے ریمارکس دیے کہ 70 برس کے شخص کو جیل میں قید کی سزا نہیں دی جاسکتی جبکہ عمر البشیر کی عمر 75 سال ہے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سابق صدر کے خلاف دائر پہلے ایک کیس کی سزا کا آغاز ہوگیا جبکہ دوسرے مقدمے مظاہرین کو قتل کرنے کے احکامات دینے کے جرم کا فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمرالبشیر کے گھر سے برآمد ہونے والے 60 لاکھ 90 ہزار یورو، 3 لاکھ 51 ہزار 770 امریکی ڈالر اور 50 لاکھ 70 ہزار سوڈانی پاؤنڈز(ایک لاکھ 28 ہزار ڈالر) کو بھی ضبط کرلیا جائے۔

دوسری جانب عمرالبشیر کے وکیل احمد ابراہیم نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -