اشتہار

اپنی منگنی کی تقریب کے دوران نوجوان کی اچانک موت

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں نوجوان کی منگنی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک موت نے اسے آ لیا جس کے باعث خوشیوں بھری تقریب ماتم کدے میں تبدیل ہوگئی۔

کہا جاتا ہے کہ زندگی دھوکا اور موت ایک حقیقت ہے کیونکہ زندگی کب ساتھ چھوڑ جائے اس کا کچھ نہیں پتہ لیکن موت نے ایک دن ہر حال میں گلے لگ جانا ہے اور اپنے ساتھ لے جانا ہے۔ مصر میں بھی اچانک موت نے ایک ہنستی بستی تقریب کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں نوجوان مومن محمد الھلاوی کی منگنی کی تقریب جاری تھی۔ تقریب کے دوران نوجوان بھری محفل میں اچانک زمین پر منہ کے بل گر گیا۔ اسے فوری طور پر اٹھا کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

- Advertisement -

نوجوان کی اس یوں اچانک ناگہانی موت نے محفل کے تمام شرکا کو ہکا بکا کردیا بالخصوص اہلخانہ اور قریبی دوست شدید صدمے سے دوچار ہوگئے۔ پل بھر میں خوشیوں اور نغموں بھری یہ تقریب پرسوز آہوں اور ماتم میں تبدیل ہوگئی۔

منگنی کی تقریب کے فوٹو گرافر مجدی المنصوب نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک دل سوز پیغام لکھا جس میں انہوں نے متوفی نوجوان کو الوداع کرتے ہوئے کہا کہ ’’صدمے سے میں یقین نہیں کر سکتا کہ آج کی یہ تصویر مومن کی منگنی کی ہے۔ اس کے اہل خانہ منگنی کی خوشی سے اچانک صدمے سے دوچار ہوگئے‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں