اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا، قیمتیں کم ہونے کے بعد ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت2800 روپے اضافےسے122500روپےہوگئی جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 2401 روپے اضافہ کے بعد 105024 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں‌ 13 ہزار روپے کمی

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر اضافہ کے بعد 2007 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوا۔

پچھلے دنوں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی تھی اور قیمتیوں میں کمی آنے شروع ہوئی تھی تاہم ایک بار پھر سونے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں