تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

اسکوٹی سے اچانک زہریلا کوبرا نمودار، دل تھام کر دیکھیں آگے کیا ہوا!

نئی دہلی: بھارت میں ایک اسکوٹی سے اچانک نمودار ہونے والے زہریلے کوبرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، شہری نے کمال مہارت سے سانپ کو قابو کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سیسنتا ناندا نے سوشل میڈیا پر کوبرا سانپ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سانپ اسکوٹی کے ‘ہیڈ’ میں چھپا ہوا تھا اور پھر اچانک نکل آیا۔ شہری نے پہلے تو چھڑی کی مدد سے اسے قابو کرنے کی کوشش کی۔

بعد ازں بھارتی شخص نے دیسی طریقہ اپناتے ہوئے ایک بوتل کی مدد سے سانپ کو قید کرلیا۔ اس واقعے میں خوش قسمتی سے کسی کی جان نہیں گئی، اسکوٹی رائڈر کی بے دہانی کے باعث ممکنہ طور پر موت بھی ہوسکتی تھی۔

سانپ کی موجودگی کی اطلاع اطراف کے لوگوں کو ہوئی تو جائے وقوع پر رش لگ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد موبائل سے ویڈیو بھی بناتی رہی اور موقع پر کیمرے کی آنکھ سے قید کیے گئے مناظر سوشل میڈیا پر پھیل گئے۔ سانپ کو قابو کرکے قید کرنے والے فرد کو صارفین خوب سراہ رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا۔ یہ بھی خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال سے وائرل ہے تاہم حالیہ دنوں سیسنتا ناندا کی جانب سے شیئر کیے جانے پر دوبارہ شہری تبصرے کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -