تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پراسرار بیماری : اپنی ہنسی سے خوفزدہ ہونے والی خاتون

نیو یارک : امریکہ میں ایک خاتون ایسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہے جسے دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں، مریضہ کیلئے ہنسنا، خوفزدہ ہونا یا کسی بھی طرح کے جذبات سے مغلوب ہونا خطرے کا باعث بن جاتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 32سالہ کرسٹی براؤن کا مرض اس کیلئے اذیت کا باعث بن گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ جس بیماری کا شکار اس کا نام کیٹاپلیکسی کی ایک قسم نارکولیپسی ہے۔

اس بیماری کی عجیب و غریب علامت یہ ہے کہ کرسٹی جب کبھی قہقہہ لگائے، خوف میں مبتلا ہو یا اسے کسی پر بہت زیادہ پیار آئے، غرض یہ کہ اس کے جذبات کسی بھی انداز میں شدت اختیار کرجائیں تو وہ بے ہوش ہوکر گر جاتی ہے۔

اس بیماری کی وجہ سے جذبات میں شدت آنے پر اس کے پٹھے حد سے زیادہ ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ اس حوالے سے کرسٹی کا کہنا ہے کہ نہ وہ زیادہ بلندی پر جا سکتی ہے اور نہ ہی جہاز میں سفر کرسکتی ہے حتیٰ کہ سیڑھیاں چڑھتے بھی بسا اوقات اسے بے ہوشی کا دورہ پڑ جاتا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ میری بہنوں کی حس مزاح بہت اچھی ہے لیکن وہ میرے پاس ہوتے ہوئے کوئی ایسی بات نہیں کرتیں جس پر مجھے قہقہہ لگانا پڑے۔

کرسٹی نے بتایا کہ یہ دورہ کبھی بہت معمولی ہوتا ہے اور کبھی میں مکمل طور پر بے ہوش ہو کر گر بھی جاتی ہوں یہ کیفیت کبھی کئی دن بعد ہوتی ہے تو کبھی دن میں پچاس بار بھی ہو جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -