جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ہزار سے زائد بوریاں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں چینی کے بحران کے بعد چینی ذخیرہ کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی چینی کی 4 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گودام سیل کرکے چینی کی بوریاں ضبط کر لی گئی ہیں، چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

نوید احمد کا ضبط کی گئی چینی سے متعلق مزید کہنا تھا کہ شوگر مافیا غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کے ذریعے چینی کی قیمتیں بڑھانا چاہتے تھے۔

چینی جو چند دن پہلے 175روپے کلو تھی کیسے 190روپے سے تجاوز کرگئی؟

خیال رہے کہ چینی کے بحران اور قیمتیں بڑھنے کے بعد وفاقی حکومت نے نجی شعبے کو پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی صورت حال پر جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں طارق باجوہ، وفاقی و صوبائی سیکریٹری اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے تھے۔

اجلاس میں چینی کی طلب و رسد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا جس کے بعد کمیٹی نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی نجی شعبے کو درآمد کرنے کی اجازت دی۔

چینی کا بحران، امپورٹ کی تو شہریوں کو کس دام ملے گی؟ ہوشربا انکشاف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں