پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 140 سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

مرچنٹس  نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور وہ 170 سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ مرچنٹس نے کہا ہے کہ اگر چینی مافیا کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آئندہ ہفتوں میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔

چند روز قبل ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت کے اعدادوشمار جاری کردئیے ، جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں پشاوراورکراچی میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لاہور میں چینی 155 روپے فی کلوتک میں فروخت ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا ملتان لاڑکانہ ، بنوں اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد میں چینی کی قیمت 148 روپے بہاولپورمیں 145 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سکھر میں چینی 145 اور خضدار میں فی کلو چینی 155 روپے تک میں دستیاب ہے تاہم ملک میں چینی کی اوسط قیمت 150 روپے 43 پیسے فی کلو تک ہے۔

اس سے قبل ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمار جاری کئے، جس میں بتایا کہ مسلسل نویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک ہفتے میں چینی 4 روپے93 پیسے مزید مہنگی ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے کیلے5 روپے 89 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں