منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

چینی مزید سستی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کے خوف سے ذخیرہ اندوزوں نے چینی مارکیٹ میں بیچنا شروع کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہول سیل میں فی کلو چینی 5 روپے سستی ہوگئی جبکہ گزشتہ 3 روز میں اس کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ہول سیل میں فی کلو چینی 165 سے کم ہو کر 161 روپے تک گر گئی۔ شوگر ملوں نے بھی فی کلو 3 روپے سستی کی جبکہ ایکس مل کی قیمت 160 روپے فی کلو تک گر گئی۔

چیئرمین ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے چینی کے دام مزید گریں گے۔

نگراں حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن اور اسمگلنگ روکنے سے چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز تھوک مارکیٹ میں چینی 10 روپے فی کلو سستی ہو کر 176 سے 166 روپے پر آئی تھی۔

صدر کریانہ مرچنٹ نے بتایا تھا کہ چینی کی پرچون قیمت 170 سے 175 روپے پر آگئی ، اگلے چند روز میں چینی قیمت مزید نیچے آئے گی۔

گزشتہ روز ایف سی نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن کر کے چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا، ایف سی بلوچستان شمالی نے گزشتہ رات کامیاب آپریشن کر کے چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں