اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پنجاب میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب بھر میں چینی کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران دس روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت ستر روپے فی کلو سے بڑھ گئی ہے۔

چینی کی قیمت میں اضافہ رمضان المبارکے کے آغاز میں شروع ہوا جو رکنے کا نام نہیں لے رہا، رمضان المبارک میں چینی کی پرچون قیمت اکسٹھ روپے فی کلو تھی جو اب اکہتراوربہتر روپے تک جاپہنچی ہے۔

عوام نے چینی کی قیمت میں اضافہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت بڑھنے کے ذمہ دار حکمران ہیں اوریہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

- Advertisement -

لاہورمیں اجناس کی سب سے بڑے کاروباری مرکزاکبری منڈی میں چینی کا کاروبار کرنے والے معروف ڈیلررانا ایوب نے چینی کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار ذخیرہ اندوزوں کوقراردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کے بااثر افراد نے پنجاب سے بڑے پیمانے پرسستے داموں چینی خرید کرذخیرہ کرلیا ہے جس کے بعد چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہوئی اور اب اکبری منڈی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 68روپے فی کلو ہوگئی ہے جس میں اضافہ جاری ہے۔

چینی کے تاجروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگرفوری طورپرنوٹس نہ لیا تو آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں