The news is by your side.

Advertisement

چینی اسکینڈل، شوگر ڈیلرز کے گھروں پر چھاپے

چینی اسکینڈل کے معاملے پر شوگر ڈیلرز کے گھروں پر رات گئے ایف آئی اے نے چھاپے مارے ‏اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ‏شوگر ڈیلرز کے گھروں پرچھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں میں شوگر ڈیلرز اور اہلخانہ کے موبائل فونز لے لیےگئے، لیپ ٹاپ، ‏سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر ریکارڈ حاصل کرلیاگیا۔

ایف آئی اے چھاپوں کے خلاف شوگر ڈیلرز نے آج احتجاجاً مارکیٹ بند اور کاروباری سرگرمیاں ‏معطل رکھیں۔

شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال میں کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے اور چھاپوں کا سلسلہ ‏نہ رکا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں