اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

تونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

تونس: شمالی افریقی ملک تونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے، جس میں 5 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ تونس میں امریکی سفارت خانے کے باہر خود کش حملہ ہوا، حملے میں سفارت خانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بتایا جا رہا ہے کہ پانچ پولیس اہل کار حملے میں زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آیا تھا، سفارت خانے کے قریب پہنچ کر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ امریکی سفارت خانے نے فیس بک کے ذریعے کہا کہ ایمرجنسی اہل کار دھماکے کی جگہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

تازہ ترین:  کابل میں خوف ناک حملہ، 27 ہلاک، عبداللہ عبداللہ بال بال بچ گئے

میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے مقام پر متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ سیکورٹی اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تونس نے اقوام متحدہ میں اپنے سفیر کو یہ کہہ کر عہدے سے فارغ کر دیا تھا، کہ وہ وزارت خارجہ کے ساتھ اہم مسائل پر مشورہ کرنے میں ناکام رہے تھے، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ان کو عہدے سے فارغ کرنے کی ایک وجہ امریکی صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے لیے متنازعہ امن منصوبہ بھی تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں