تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خودکشی کیس، عائشہ کا شوہر کے نام لکھا خط منظرعام پر آگیا

نئی دہلی: بھارت کے شہر احمد آباد کی ندی میں کود کر خودکشی کرنے والی عائشہ کے کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ خودکشی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عائشہ کا شوہر عارف خان کے نام لکھا گیا خودکشی نوٹ منظرعام پر آگیا۔

عائشہ نے خودکشی نوٹ میں لکھا کہ عارف میں نے کچھ غلط نہیں کیا، مجھے بہت برا لگا کہ تم نے میرا نام کسی اور کے ساتھ جوڑ دیا، آصف میرا سب سے اچھا دوست اور بھائی ہے، جب مجھے 4 دن کے لیے ایک کمرے میں بند کردیا گیا تھا تو کھانے کے لیے پوچھنے والا کوئی نہیں تھا، جب میں حاملہ تھی تو آپ نہیں آئے اور جب آئے تو مجھے مارا پیٹا، اس سے میرے بچے کی موت ہوگئی، اب میں اس کے پاس جارہی ہوں۔

عائشہ نے خط میں مزید لکھا کہ میں نے کبھی دھوکا نہیں دیا ہے، ہنستے کھیلتے ہوئے دو زندگیاں برباد ہوگئیں، میں غلط نہیں تھی، غلط آپ کی فطرت تھی، آپ کی اہلیہ عائشہ۔

مزید پڑھیں: خودکشی کیس، عائشہ اور عارف کی واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی

واضح رہے کہ عائشہ کے شوہر عارف خان کو اس کیس میں گرفتارکیا گیا تھا، اس کی 3 دن کی پولیس ریمانڈ پوری ہوچکی ہے۔ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا، لیکن پولیس کی طرف سے اس کی ریمانڈ نہیں مانگی گئی۔ اس کے بعد عدالت نے عارف خان کو عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا، اطلاعات کے مطابق، پولیس اب عائشہ کے وکیل کی طرف سے پیش کئے گئے خود کشی نوٹ کی بنیاد پر آگے کی تحقیقات کرے گی۔

Comments

- Advertisement -