تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خودکشی کیس، عائشہ اور عارف کی واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارت کے شہر احمد آباد کی ندی میں کود کر خودکشی کرنے والی عائشہ کے کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ خودکشی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عائشہ کے شوہر ملزم عارف نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اہلیہ سے فون پر بات چیت کے دوران کہا تھا کہ خودکشی کرنے سے پہلے آخری ویڈیو بناکر بھیج دے، واضح رہے کہ عارف پر الزام ہے کہ اس نے جہیز کی مانگ کی تھی اور بیوی کو خودکشی کے لیے اکسایا تھا۔

پولیس کے مطابق عارف نے عائشہ کے ساتھ موجود واٹس چیٹس کو اپنے موبائل فون سے ڈیلیٹ کردیا تاہم عائشہ کے موبائل فون سے سارے چیٹ مل گئے، جب افسران نے عائشہ کے موبائل میں موجود چیٹ عارف کو دکھائی تو عارف سمجھ گیا کہ وہ پھنسنے والا ہے، اس لیے اس نے یہ اعتراف بھی کیا کہ عائشہ کی خودکشی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس نے خود عائشہ سے کی گئی چیٹ ڈیلیٹ کردی تھیں۔

مزید پڑھیں: شوہر نے عائشہ سے آخری بار فون پر کیا کہا؟ سننے والوں کی آنکھیں نم

پولیس نے عارف کی گرفتاری کے بعد اس کے موبائل کے بارے میں پوچھا تھا، پہلے ملزم نے کہا کہ اس نے موبائل پھینک دیا جب پولیس نے اس جگہ سے متعلق دریافت کیا اور کہا وہ جگہ بتائے جہاں اس نے موبائل پھینکا ہے تو عارف نے بتایا کہ اس نے اپنا فون کسی دوست کے گھر پر چھپا رکھا ہے، بعدازاں پولیس نے موبائل قبضے میں لے لیا۔

۔پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ اور عارف کے درمیان ہونے والی گفتگو کا کلپ سنا ہے، اس سے یہ ظاہر ہوا کہ عائشہ،عارف کے پاس واپس جانا چاہتی ہے لیکن عارف اسے مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے اپنا نہیں رہا تھا۔

یاد رہے کہ عائشہ نے خودکشی سے قبل بنائی گئی ویڈیو شوہر عارف کو بھیجی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -