جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شیر شاہ تھانے میں مبینہ ملزم کی خود کشی پر پولیس افسران گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے شیر شاہ کے تھانے میں گزشتہ رات تفتیشی روم میں مبینہ ملزم کی خود کشی پر پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس حراست میں مبینہ ملزم کی خودکشی کے واقعے پر شیر شاہ تھانے کے غفلت برتنے والے افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شیر شاہ کو غفلت اور لاپرواہی برتنے والے آئی او اور ایس آئی او کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی کیماڑی انویسٹیگیشن کو معاملے کی مکمل انکوائری کی ہدایت کر کے رپورٹ طلب کر لی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق 28 نومبر کی شب تھانہ شیر شاہ میں متوفی عمران ولد ممتاز حسین اور دیگر کو تفتیش کے لیے لایا گیا تھا، اور تفتیش کے بعد عمران کو رات رہنے کے لیے تفتیشی کمرے میں ہی رکھا گیا۔

منصور شیخ کے گھر پر چھاپا کس نے مارا؟ تحقیقات میں ایک اور بڑا انکشاف سامنے آ گیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صبح کمرے میں متوفی کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی، جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی توحید رحمٰن میمن نے واقعے پر فوری ایکشن لیا اور غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران SIO تھانہ شیر شاہ، سب انسپکٹر ارشد تنولی اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر سیدار خٹک کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں