تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کویت میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا، اکثریت کس ملک کے شہریوں کی ہے؟

کویتی حکام نے شہریوں و غیرملکیوں میں خودکشی کا رجحان کم کرن کےلیے ‘آپ کی زندگی قیمتی ہے’ کے نام سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ آگاہی مہم کویتی سوشیالوجسٹ ایسوسی ایشن نے حکومت اور سول تنظیمون کے تعاون سے شروع کی ہے جس کا مقصد بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے رجحان کو کم کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سالانہ 8 لاکھ موت کا شکار ہوتے ہیں اور موت کی وجوہات میں خودکشی کا دوسرا نمبر ہے۔

کویت کی سوشیالوجسٹ ایسوسی ایشن شہریوں و غیرملکیوں کو نفسیاتی اور سماجی مدد فراہم کرتی ہے تاکہ وہ خودکشی کی طرف لیجانے والے منفی خیالات کا مقابلہ کرسکیں۔

کویتی حکام کا کہنا تھا کہ انسانی جان انتہائی قیمتی ہے اور یہ خدا کی طرف سے عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے اور خودکشی کا بڑھا ہوا رجحان اس نعمت کیلئے خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ کویت میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے، 2022 کے آغاز سے اب تک 25 افراد اپنے جان لےچکے ہیں اور خودکشی کرنے والوں میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہے جب کہ 8 فیصد افراد کا تعلق کویت سے ہے۔

Comments

- Advertisement -