بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

400 سے زائد بھارتی فوجیوں کی خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فوج میں مایوسی اور اضطراب اتنا بڑھ چکا ہے کہ ان میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے اور 400 فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 430 اہلکاروں نے گزشتہ دس سال 2014 سے 2023 کے درمیان خودکشی کی ہے اور صرف گزشتہ ایک سال میں 52 فوجی جوانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جب کہ اس سے ایک سال قبل 2022 میں 43 اور 2021 میں 57 خودکشی کے واقعات سامنے آئے تھے۔

صرف رواں سال 2024 کے مئی کے مہینے میں سی آر پی ایف کے تین کانسٹیبلوں نے خودکشی کی تھی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بھارتی مسلح افواج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان ایک بڑے خطرے کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کی مرتب کردہ رپورٹ اس حوالے سے سنگینی کو مزید نمایاں کرتی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2011 سے 2023 تک سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے کل 1,532 جوانوں نے خودکشی کی ہے جن میں سے فوجی جوانوں کی تعداد 430 بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نیم فوجی دستوں میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 2020 میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد جو 3,584 تھی بڑھ کر 2022 میں 4,940 ہوگئی۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ چھ کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز کے 46,960 اہلکاروں نے پچھلے پانچ سالوں میں اپنی ملازمتیں چھوڑ دی ہیں۔

مرکزی وزارت داخلہ نے اکتوبر 2021 میں خودکشی کی وجوہات کا پتہ لگانے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے 2021 میں ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ کے مطابق 80 فیصد خودکشیاں اس وقت ہوتی ہیں جب اہلکار چھٹی کے بعد ڈیوٹی پر واپس آتے ہیں۔

کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق خودکشی کی کچھ وجوہات میں تناؤ، گھریلو جھگڑا، مالی مسائل، چھٹی سے انکار اور خاندان سے طویل علیحدگی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں