اشتہار

’نورا فتیحی نے مجھے جیکلین کے خلاف ورغلایا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سکیش چند شیکھر نے انکشاف کیا ہے کہ نورا فتیحی نے جیکلین فرنینڈس کے خلاف ان کی برین واشنگ کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے مشہور کیس میں سکیش چندر شیکھر اور بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس اور نورا فتیحی ایک ماہ سے سرخیوں میں ہیں۔

گزشتہ روز سکیش نے دونوں اداکاراؤں کے خلاف چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے، سکیش نے اپنے وکلا اننت ملک اور اے کے سنگھ کے ذریعے ایک پریس بیان میں دعویٰ کیا کہ نورا فتیحی ہمیشہ جیکلین فرنینڈس سے حسد کرتی رہی ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ نورا فتیحی نے مجھے جیکلین کے خلاف ورغلایا، وہ چاہتی تھیں کہ میں جیکلین فرنینڈز کو چھوڑ دوں، وکلا نے کہا کہ نورا چاہتی تھیں کہ انھیں گرل فرینڈ بنایا جائے۔

سکیش نے کہا کہ ’نورا مجھے دن میں کم از کم دس مرتبہ فون کرنے کی کوشش کرتی تھیں اور اگر میں ان کا فون نہ اٹھاتا تو وہ مسلسل کال کرتی رہتیں۔‘

یہ بیان نورا کی جانب سے اپنا بیان ریکارڈ کیے جانے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مجرم اسے ڈیٹ کرنا چاہتا تھا۔ دو دن قبل نورا فتیحی نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیا کہ سکیش چندر شیکھر نے وعدہ کیا تھا کہ ’اگر وہ ان کی گرل فرینڈ بن جائیں تو وہ انھیں بڑا گھر اور بہترین لائف اسٹائل دیں گے۔‘

نورا فتیحی کے بیان کے بعد سکیش چندر شیکھر نے وکلا کے ذریعے بیان جاری کیا اور کہا کہ جیکلین فرنینڈس کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہونے کے باعث وہ نورا فتیحی کو نظرانداز کر رہے تھے۔

سکیش نے کہا ’’نورا اپنے رشتہ دار کے لیے میوزک کمپنی بنانے میں مجھ سے مدد مانگ رہی تھیں، مجھے اپنے پسندیدہ ہرمیز بیگ اور جیولری کی تصویریں بھجواتی رہتی تھیں، جو میں نے انھیں لے کر دیں، ان بیگز کی کل قیمت دو کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔‘‘

سکیش چندر شیکھر پر 215 کروڑ انڈین روپے کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کا الزام ہے، تاہم ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی جانب سے نورا فتیحی پر بھی الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے سکیش چندر شیکھر سے گاڑیاں، ہیرے اور قیمتی بیگز تحفے میں لیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں