بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر مبینہ مجرم سکیش چندر شیکھر نے ایک رومانوی خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں، سکیش نے جیکلین کو ”بیبی گرل” کہہ کر مخاطب کیا اور ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطاب سکیش چندر شیکھر نے جیل سے لکھے گئے خط میں کہا ”بیبی گرل، سب سے پہلے آپ کو ویلنٹائن ڈے کی بہت بہت مبارکباد، اس سال کا آغاز بہت زیادہ مثبت اور بہت خاص چیزوں کے ساتھ ہوا ہے اور یہ ویلنٹائن بھی بہت خاص ہے کیونکہ یہ ہماری زندگی کے باقی ویلنٹائن ڈے ایک ساتھ گزارنے سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہے“۔
سکیش چندر نے مزید لکھا کہ ”بیبی اس سے پہلے کہ میں مزید کچھ کہوں، میں واقعی میں آپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ سے پاگلوں کی طرح محبت کرتا ہوں“۔
واضح رہے کہ سکیش چندر جو اس وقت 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے معاملے میں دہلی کی منڈولی جیل میں بند ہیں، ان کی جیکولین کے ساتھ تعلقات کی افواہیں تھیں۔
اگرچہ اداکارہ نے بارہا سکیش کے ساتھ کسی بھی قسم کے رومانوی تعلقات سے انکار کیا ہے، اس کے باوجود سکیش چندر اکثر اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
جیکلین فرنانڈیز نے سکیش چندر شیکھر کیخلاف پولیس سے رجوع کرلیا
فروری 2024 میں، جیکلین فرنینڈس نے بھی سکیش پر الزام لگایا تھا کہ وہ اسے ہراساں کررہا ہے، اور عدالت سے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا تھا۔ تاہم اداکارہ نے بعد میں اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔