تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سکھر ائیرپورٹ پر عمرہ زائرین سراپا احتجاج

سکھر: پی آئی اے انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ، سکھر ائیر پورٹ پر فلائٹ ڈیڑھ گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی، عمرہ زائرین سراپا احتجاج بن گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے537 کے مسافر وقت پر جہاز روانہ نہ ہونے کی وجہ سے شدید اذیت میں مبتلا رہے۔

آخر کار تنگ آکر انہوں نے ائیرپورٹ پر ہی احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی مذکورہ مسافروں کی بڑی تعداد عمر ے کی سعادت کیلئے جارہی تھی۔

احتجاجی مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری رات 2 بجے کراچی سے انٹرنیشنل فلائٹ تھی لیکن ہمن گزشتہ ڈیڑھ گھنٹے سے سکھر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بھی کچھ نہیں بتایا جا رہا، جس کے باعث پریشانی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

بعد ازاں رابطہ کرنے پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ مذکورہ فلائٹ میں تاخیر کا سبب جہاز میں فنی خرابی تھی تاہم ڈیڑھ گھنٹے بعد جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں