پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سکھر میں فائرنگ سے بچے اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر سکھر میں دو گروپوں کی فائرنگ اور راکٹ لانچر کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر میں دو گروپوں کی فائرنگ میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد دوسرے فریق کے حملے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کے افراد عید کی خریداری کرکے گھر جارہے تھے تو دوسرے گروپ کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

- Advertisement -

دوسرے فریق نے جوابی طور پر گھروں پر لاکٹ لانچر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین خواتین، بچے سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان 15 سال سے زمین کا تنازع چل رہا ہے جس میں دس سے زائد افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم بدستور حالات کشیدہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں