ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

16 ارب کے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایف آئی اے نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ  کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کردیا جس میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے عدالت کو بتایا کہ چالان میں کسی قسم کی کک بیکس کے ثبوت نہیں ملے ہیں، چالان کے مطابق ملزمان کا کیس سے تعلق نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ کسی ملزم کےخلاف منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی، دیگرکیسز میں مصروفیت ہے تاریخ تبدیل کر دی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ یہ آپ ٹرائل کےدوران اپنے دلائل میں بتائیے گا۔

عدالت نے نے دیگر 13 ملزمان کی بریت درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئےکیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی ساتھ ہی سلیمان شہباز کو طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ سلیمان شہباز 11 دسمبر کو لندن میں 4 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس پہنچے تھے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں