پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو شہباز شریف کا پیغام پہنچادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو شہباز شریف کا پیغام پہنچادیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی منظر نامے پر جہانگیر ترین دوبارہ متحرک ہوگئے ، لاہور میں جہانگیر ترین اور عون چوہدری سے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور اور آئندہ کےسیاسی لائحہ عمل پربھی بات چیت ہوئی۔

سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔

خیال رہے ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اورعلی ترین کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 173 سی آرپی سی تیار کرلی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین فیملی پر اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنے کا الزام تھا، جہانگیر ترین فیملی کی جانب سے دستاویزات فراہم کی گئیں، اس میں اوپن مارکیٹ سے ڈالر بینک کے ذریعے قانونی طریقے سے لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جہانگیر اور علی ترین پر دھوکا دہی اور جعلسازی ثابت نہیں ہوتی، جہانگیر اور علی ترین کی کمپنی کے درمیان 2013 کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں