24.4 C
Cupertino
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

سلیمان شہباز کا عمران خان کو چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا ہے، آئیں ایک پائی کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال دو ماہ بعد پاکستان واپس آیا ہوں، ہم نے اپنے آپ کوعدالت کےسامنےسرینڈرکردیا ہے، آئیں ایک پائی کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ 4 سال جو کھیل تماشاعمران خان نے کیا وہ دنیا نے دیکھا، میری فیملی کے ساتھ کیا وہ دنیا نے دیکھا، جاوید اقبال کالا دھبہ ہے احتساب کے نظام پر۔

- Advertisement -

وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ شریف فیملی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، راناثناپرہیروئن کاجھوٹامقدمہ بنایاگیاجس میں بریت سے تھپڑ پڑا۔

شہزاد اکبر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبرآج کل پاکستان سےبھاگےہوئےہیں وہ بھی آپ نے دیکھا، عمران خان کے کہنے پر شہزاد اکبر خود انگلینڈ کے چکر لگاتے رہے۔

سلیمان شہباز نے کہا کہ ایک طرف حکومت پاکستان تھی اور دوسری طرف میں اور میرے والد، شریف فیملی کے لوگوں کو گرفتار کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جاتا تھا، ہم سمجھتے ہیں کہ اب ملک میں فیئر انوائرمنٹ ہے، ہم اب واپس آئے ہیں تاکہ اپنے کیسزز کا شفاف حل نکال سکیں۔

ڈیلی میل کی شہباز شریف سے معافی کے حوالے سے وزیراعظم کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے معافی مانگی،عمران برطانوی عدالتی نظام کی مثالیں دیتاتھا، ہم اس شخص کا پیچھا کریں گے کوئی اسپیس نہیں دیں گے، اس کے کیسز کا فالو اپ ہوگا اور اسے سزا ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسے ٹیرین خان کے کیس کا بھی جواب دیناہوگا، میں پوچھتا ہوں کہاں ہے جاوید اقبال ، شہزاد اکبر، ثاقب نثار اور منی لانڈرنگ، میرے اور میری فیملی کے حوالے سے ایک پائی کی کرپشن ثابت کریں۔

سلیمان شہباز کا عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ کہتا نہیں تھکتا تھا ایف آئی اے، آئی بی اور نیب میرےانگوٹھے کے نیچےہیں، یہ جنرل (ر) باجوہ کے بارے میں کہتا تھا سب سے بڑے جمہوری شخص ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کل کے پی اسمبلی میں بل پیش کردیا، ہیلی کاپٹرپرکوئی حساب کتاب نہیں ہوگا، اس کے باپ کا پیسہ ہے جو ہیلی کاپٹر کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں