ایپو : کرونا وائرس کی وجہ سے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپو میں ہونے والا سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کروبا وائرس کے خدشے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا، اس حوالے سے ٹورنامنٹ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
گیارہ اپریل سے اٹھارہ اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں منعقد کیے جانے والے اس ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی، ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کی ںئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔