تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’شہری لڑکی‘ سنبل اقبال کی تصاویر کے چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں ہاری پیا‘ میں ’فروہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سنبل اقبال نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

سنبل اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شہری لڑکی۔‘ اداکارہ نے چند گھنٹوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی سنبل اقبال نے مختلف تصاویر شیئر کیں تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سنبل اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میں ہاری پیا‘ میں فروہ نامی لڑکی کا منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حرا مانی، سمیع خان ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -