محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جو وزیراعلیٰ کو ارسال کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی گزشتہ روز تحلیل ہوگئی جس کے بعد محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی کی تحلیل کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی آئینی مدت اتوار 13 اگست کو مکمل ہو رہی ہے تاہم اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یہ جمعہ 11 اگست کو تحلیل کر دی جائے گی۔
- Advertisement -
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ محکمہ قانون سمری طریقہ کار کے تحت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیجے گا اور وہ کل اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر سندھ کو ارسال کر دیں گے جن کے دستخط کرتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔