اسلام آباد : قومی اسمبلی کا آخری اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اجلاس قومی اسمبلی کی مدت خاتمےتک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری ارسال کردی گئی ، موجودہ قومی اسمبلی کا یہ آخری سیشن ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس قومی اسمبلی کی مدت کے خاتمے تک جاری رہے گا، جس میں انتخابی اصلاحات سےمتعلق اہم قانون سازی کی جائے گی۔
- Advertisement -
خیال رہے حکومت نے قومی اسمبلی بارہ اگست کے بجائے آٹھ اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، قبل از وقت اسمبلی کی تحلیل کےنتیجےمیں الیکشن کمیشن کونوے دن مل جائیں گے۔
اسمبلی تحلیل کی سمری صدرمملکت کو بھیجی جائےگی، صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں قومی اسمبلی اڑتالیس گھنٹے میں خود بخود ختم ہوجائے گی۔