تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

21 جون: آج زمین کے نصف کرے پر سال کا طویل ترین دن ہے

پاکستان سمیت زمین کے نصف کرے پر آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی، دوسرے نصف کرے پر سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی۔

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک (زمین کے شمالی کرے) میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا، دن کا دورانیہ 14 سے 15 گھنٹے پر محیط ہوگا اور کل بروز منگل 22 جون سے دن کا دورانیہ کم جبکہ راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

آج کے دن ناروے کے شمالی علاقوں میں سورج غروب ہی نہیں ہوگا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 21 جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کی جانب زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سورج زیادہ دیر تک روشن رہتا ہے، اس دوران موسم گرما کی شدت بھی برقرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔

ماہرین کے مطابق انتہائی شمالی علاقوں میں موسم گرما میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا، 23 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

21 دسمبر شمالی کرے میں سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوتی ہے۔

موسم سرما کی طویل ترین رات

دوسری جانب زمین کے جنوبی کرے میں جہاں اس وقت موسم سرما ہے، آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی۔ جنوبی کرے کے ممالک میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ وغیرہ شامل ہیں۔

یہاں پر جون، جولائی اور اگست سرد ترین مہینے ہوتے ہیں جبکہ دسمبر میں گرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ یہاں کے رہائشی آج سال کے مختصر ترین دن اور طویل ترین رات کا مشاہدہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -