کراچی: محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد ہیں، گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہورہی ہے، اس میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی اسکولز کالجز یکم اگست بروز پیر کو معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز کالجز یکم اگست بروز پیر کو معمول مطابق کھل جائیں گے،
موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کی خبریں بے بنیاد ہیں
،سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہونگیچھٹیوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ@sardarshah1
— Minister Education & Literacy Dept. Govt of Sindh (@MinisterEduGoS) July 30, 2022
یہ بھی پڑھیں: موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر
خیال رہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بھی چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا تھا۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی تھی کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ انکا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔