اشتہار

شدید گرمی اور ر مضان کی آمد ، موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے شدید گرمی اور ر مضان کی آمد کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اب گرمی کی چھٹیاں چودہ مئی سے سولہ جولائی تک ہوں گی، جس کس حکومت سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے، محکمہ تعلیم کی سمری پر وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے ، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

نوٹیفیکشن کے مطابق تعطیلات چودہ مئی سے سولہ جولائی تک ہوں گی، گرمیوں کی شدت میں اضافے اور ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر موس گرما کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سیکرٹری تعلیم کے مطابق تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا تمام نجی تعلیمی اداروں کو بھی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ تعطیلات کے شیڈول پر عمل کرنا ہوگا۔

یاد رہے محکمہ تعلیم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیاں پندرہ مئی سے پندرہ جولائی تک کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے یکم جون سے 31 جولائی تک چھٹیوں کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز جون سے ہوا کرتا تھا تاہم مئی کے ماہ میں ہی لو لگنے اور ہیٹ اسٹروک کے واقعات رونما ہونے شروع ہوجاتے ہیں، جس کے باعث طلباء کی حاضری غیر معمولی حد تک کم رہتی جب کہ والدین بھی مخمصے کا شکار رہتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں