اشتہار

سنیل گروور نے شو سے نکالے جانے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کامیڈین و اداکار سنیل گروور نے شو سے نکالے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

معروف بھارتی کامیڈین سنیل گروور نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے ایک شو کے لیے تبدیل کردیا گیا اور اس بارے میں بتایا تک نہیں کسی اور سے اطلاع ملی کہ مجھے شو سے نکال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شو میں کام کرتے ہوئے ابھی تین دن ہی ہوئے تھے کہ ہٹادیا گیا جس کے بعد خود پر شک ہونے لگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سنیل گروور ٹی وی شو کامیڈی نائٹ ودھ کپل میں گتھی کے کردار سے جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کپل شرما شو کے ڈاکٹر مشہور گولاٹی اور رینکو دیوی کے کردار کی وجہ سے گھر گھر میں معروف ہیں۔

انہوں نے یہ شو بعدازاں کپل سے اختلاف کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ سنیل گروور نے گبر از بیک، دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ اور بھارت جیسی مشہور فلموں میں کام کرکے بھی شہرت حاصل کی۔

سنیل گروور آخری بار امیتابھ بچن، رشمیکا مندانا اور نینا گپتا کے ساتھ گڈ بائی میں نظر آئے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں وہ شاہ رخ خان کے جوان میں کام کرتے دیکھے جاسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں